انسان کی زندگی دلچسپ مراحل سے گزرتی رہتی ہے۔ شادی زدہ سے لے کر وائرس زدہ ہونے تک۔
بزرگی کے بہت سے معیارات میں ایک معیار یہ بھی ہے کہ اپ کی زدگی کی لسٹ کافی طویل ہے۔ خیر قدرت نے اب شائد انصاف کا معیار رکھا ہے کہ ہرطرف وائرس زدگی کا ماحول ہے۔ کیسے کیسے لوگ ہیں جو ایک نامعلوم وائرس سے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں۔ ہاں لیکن اس خوف والے ماحول میں بھی ایمان اور بھرے ہوئے پیٹ والا مولوی مطمئن ہے۔
اب کیا کیا جائے اس نامعلوم اور حقیر سے وائرس کا جو نہ دکھائی دے اور نہ ادراک میں آئے۔ ہمارے قومی ماہرین جو وائرس کی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں نرے نکمے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ ابھی تک وائرس کو ایک کھلے مقابلے میں لے کر نہیں آئے۔ کیسے کیسے سورما رہتے ہیں اس وطن عزیز میں ۔ دیکھتے آپ کیسے بھرکس نکالتے اس شیطان وائرس کا۔ ان سے تو کہیں بہتر ہمارے غریب پرور علماء ہیں جنہوں نے بہت ہی قلیل وقت میں اتنے سارے دم ایجاد کرلیے دفعہ وائرس کے لیے۔ لگتا ہے ہماری سائنسی تعلیم کو کسی بدنظرے کی نظر لگی ہے۔ خیر جب تک اسلام لیوا جان نثار آباد ہیں اس دھرتی پر ۔ یہ ظالم وائرس ہمارا کچھ بھی نہیں کرسکتے۔
اچھا دلچسپ واقعہ ہوتا ہے جب آپ اپنے اردگرد وائرس کی تباہ کاریاں دیکھتے ہو۔ مرنے کا سلسلہ تو اتنا طویل نہیں جتنا طویل اس پر تاویلات ہیں۔ ایک جادوئی انجکشن ایجاد کیا ہے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ پہلے ۔ اس ظالم انجکشن کے نتیجے میں کتنی جانیں لی گئی۔ اور سب اس وائرس کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ ہمارے حاجی پریشان صاحب اکثر نالاں ہی نظر آئے حکومت پر جس نے بہت خفیہ طریقے سے آبادی کم کرنے کا منصوبہ ترتیب دے رکھا ہے۔ یہ تو بھلا ہو ان کے دوست حاجی بلا عنوان صاحب جو ان کو اکثر یہ کہ کر چپ کراتے رہتے ہیں کہ پریشان میاں ہم جیسے غریب ملکوں کو معیشت کے مسائل رہتے ہیں۔ اس لیے اگر کچھ لوگ ادھر ادھر کر بھی دیے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
خیر پریشان اور بلاعنوان اکثر ادھار چائے پر ایک دوسرے سے محو گفتگو رہتے ہیں مگر ایک بات طے ہیں کہ ہماری حکومت بھی کسی نہ کسی حوالے سے وائرس زدگی کو کیش کر رہی ہے۔ اب ہم بیچارے زبان خلق کو نقارہ خدا نہ سمجھیں تو کیا سمجھیں۔
Ali ArslaN says:
حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ آبادی کم ہونے کی بجاۓ بڑھ گئی ہے
Elària says:
With excuse Dont make people More Afraid by giving reference of deadly injection for the treatment of Covid-19 .You are educated .
There is no such type of Magic injection.
Rimsha Hussain says:
یہ حقیقت ہے کہ حال میں ہونے والی زیادہ اموات وائرس کے کھاتے میں ڈالی جارہی ہیں۔ معلوم نہیں اس عمل کے پیچھے حکومت کی کیا سوچ کارفرما ہے۔آیا کے حکومت اس وائرس کو کیش کر رہی ہے یا واقعی آبادی کم کرنے کا نیا منصوبہ ہے۔
(بقول حاجی پریشان صاحب)