CREATIVE BITES, کاف کالم

محبت خوبصورت ہے

ایک سوال نے زندگی میں بہت گھمایا ۔ آیا کائنات پیچیدہ ہے یا اس کائنات میں ہم جیسا انسان پیچیدہ ہے۔ اگر کائنات کی وسعت کو دیکھا جائے تو انسان کس شمار قطار میں۔ لیکن انسان کے زہن کی وسعت کم ہے کیا ؟ اس کائنات میں موجود لاکھوں مخلوقات کروڑوں سالوں سے موجود۔ اور ہمارے زہن میں ہزاروں سالوں سے خیالات اور خوبیاں تخلیق کے عمل سے ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہورہے ہیں ۔ کائنات اگر ارتقا کے سفر کی امین ہے تو کیا اس ارتقا کے سفر کی ایک کڑی ہم نہیں ؟

کائنات وسیع ہو مگر میری دسترس میں نہ ہو !۔ کائنات خوبصورت ہو مگر میرے منظر میں نہ ہو شامل !۔ تو ایسی کائنات کا میں کیاکروں ؟ شائد اس جیسے خیالات نے پہلی دفعہ انسان میں ایک ایسی خوبصورتی کا شعور پیدا کیا ہوگا جو اس کی دسترس میں ہو۔ جس کو وہ دیکھ سکے، اس کی موجودگی کو محسوس کرسکے،اس کو چھو سکے۔ اور ہم گمان کرسکتے ہیں کہ شائد اسی مقام سے محبت وجود میں آئی ہوگی جب انسان کائنات کی ہاتھ نہ آنے والی خوبصورتی سے مایوس ہوا ہوگا۔ کیونکہ خوبصورتی محبت ہے اور محبت خوبصورت ہے۔

محبت جذبوں کی دنیا ہے لفظوں کی نہیں۔ تو یہ تحریر بھی اس سے پہلے لکھی جانے والی ہزارہا تحریروں سے مختلف نہیں۔ حسن کی تلاش میں کبھی کبھی کچھ جذبے لفظوں میں ضرور ڈھل گئے لیکن محبت کا سفر شائد ناتمام ہے ابھی۔ محبت کے آگے لفظ ہاتھ باندھ کے کھڑے ہوتے ہیں۔ کبھی دیکھا ہے کہ محبت لفظوں کی محتا ج ہوئی ہو ؟ محبت تب بھی تھی جب لفظ کا شعور اپنی تکمیل کو نہیں پہینچا تھا۔ محبت تو وہاں بھی موجود تھی جب زبان اپنی کونپلیں سنوار رہی تھی۔ محبت سے تو ذبان کشید ہوتی ہے۔ فقرے بنتے ہیں۔ اظہار کے رنگ وجود میں آتے ہیں۔ کتنے ذائقے ہیں ذبان میں جو محبت کی مرہون منت ہیں۔ محبت خود ایک زبان ہے۔ اور ایسی زبان جو ہر زی روح کے احاطہ ادراک میں ہے۔ جسے انسان برت سکتا ہے ، کمیونیکیٹ کرسکتا ہے۔ کیونکہ محبت خوبصورت ہے اور خوبصورتی کا شعور ہمارے انسان ہونے کے لیے بہت اہم ہے۔

محبت کے کتنے انداز ہیں اس کا تعین ویسے ہی مشکل ہے جیسے کائنات کی وسعت کا تعین۔ اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو جتنے دل اتنی محبتیں۔ جتنی روحیں اتنے ہی خوبصورتی کے استعارے۔ آپ کا محبوب کمال ہے اور آپ اس کی موجودگی سے ذندگی کا رس کشیدتے ہیں۔ تو کیا آسٹرئلیا یا امیزون کے گھنے جنگلوں میں رہنے والا قدیم انسان اپنے محبوب سے اپنی ایگزسٹنس کے احساس کو نہیں جوڑتا کیا ؟ اگر ایک ٹین ایج محبت کی ویو کے آگے نہیں ٹھر پاتا اور اپنا دل محلے میں اپنی ہم جولی کے سپرد کردیتا ہے تو کیا ایک ادھیڑ عمر جو فیکٹری میں کام کرتا ہے محبت کی ضرورت سے آزاد ہو جاتا ہے؟ یا پھر ایسا شخص ہے اس کائنات میں جو دعوی کرے کہ وہ محبت کی ضرورت سے آزاد ہے۔ وہ محبت اور اس سے منسلک خوبصورتی کے استعاروں کو لایعنی سمجھتا ہے۔ ہوسکتا ہے کچھ شادی شدہ حضرات فرینک دوستوں کی محفل میں ایسی جرات کرلیتے ہوں۔ لیکن اندرون خانہ وہ ایسے کسی مس ایڈوانچر کے متحمل ہو سکتے ہیں ایک علیحدہ موضوع ہے۔

میں نے ہمیشہ سے محبت کو خوبصورتی کے ساتھ دیکھا ہے۔ کیا محبت اور خوبصورتی کوئی علیحدہ دنیا ہیں ؟ اگر ایسا ہے بھی سہی تو میرے شعور سے بالاتر ہے۔ میرا محبت کو سمجھنے کا انداز سیدھا ہے۔ جو خوبصورتی کو کینسو کرسکتا ہے وہ محبت کر سکتا ہے۔ جس کے حواس اتنے بودی ہیں کہ وہ اپنے اندر خوبصورتی کا احساس نہیں پاتا۔ ایسی روح پر محبت جبر ہے۔ خوبصورتی امن ہے۔ خوبصورتی کا احساس تازگی۔ ایسے نہیں کہا جاتا کہ کچھ لوگ خاص ہوتے ہیں جب قریب ہوں تو انسان خود کو امن میں پاتا ہے۔ نئے پن کا احساس پاتا ہے۔ خوبصورتی ایک سمٹری ہے، ایک ڈسپلن ہے، ایک ترتیب ہے۔ محبت اپنے وجود میں ان ساری خوبیوں کا نام ہے۔ کیا ہارمنی کے بغیر کبھی محبت ہوئ، کیا کمیونیکیشن کے بغیر دل ملے ؟

ہم سب کس تلاش میں ہیں۔ ہماری روحوں میں پیوستہ بیچینی کیا کہتی ہے۔ ہمارے گرد پھیلی ہوئی اداس روحیں کیا پیغام دیتی ہیں۔ مجھے تو اپنے معاشرے میں تیزی سے پھیلتی ہوئئ سفرنگز کے پیچھے ایک ہی عمل کارفرما لگتا ہے۔ ہماری روحوں کا محبت سے خالی ہوتے جانا۔ ہم محبت پال نہیں سکتے، ہم محبت کو کینیسو نہیں کرسکتے۔ جیسے ہمارا خوبصورتی کا شعور بہت بودی ہے۔ ہم محبت دے نہیں پاتے، بہت دفعہ ہم محبت ریسیو نہیں کرپاتے۔ وجوہات بہت ہوں گی۔ کیا پیچیدہ جوابات ہمارے اندر محبت کی کمی کو پورا کر پائیں گے۔ کیا ہم اختصار سے کام نہیں لے سکتے۔ اور اپنے اندر ایک سچائی کو جگہ نہیں دیتے۔ اور مان نہیں لیتے جب میرے اندر خوبصورتی کو دیکھنے اور محسوس کرنے کےحس نہیں ہوگی تو محبت کا پرندہ کہاں آکے گھونسلا بنائے گا ؟ جب میں اپنے جیسے انسانوں کے خوبصورت رویوں کو دیکھنے اور اپریشیٹ کرنے سے قاصر ہوں تو مجھے مجھ جیسے مٹی کے بنے پتلے سے احساس محبت کیسے ہوگا ؟ اور ہاں جب تک میں اپنی ذات کی خوبصورتی کا ادراک نہیں کرپاتا مجھے خود سے محبت کیسے ہوگی، خود کی اہمیت کیسے جاگے گی۔ اور جب تک میں اس ازلی حقیقت کا ادراک نہیں کرلیتا کہ محبت میرے لیے ایسے ضروری ہے جیسے ہوا اور پانی ، تو میری روح کی بے چینیوں کو کب سکون ملے۔

کتنا خوبصورت ہو کہ ہم انسان مان لیں کہ

محبت خوبصورت ہے 
ہماری ازلی ضرورت ہے۔ 

9 thoughts on “محبت خوبصورت ہے”

  1. Rimsha Hussain says:

    آپ کی بات سے اختلاف ممکن نہیں.بےشک اس دنیا میں ان دیکھی مگر سب سے زیادہ محسوس کی جانے والی چیز محبت ہے۔دوسرے لفظوں میں
    محبت خوبصورت ہے
    ہماری ازلی ضرورت ہے
    اور میرا ذاتی نقطہء نظر یہ ہے کہ محبت سے خوبصورتی پیدا ہوتی ہے خوبصورت سے محبت نہیں۔ آپ نے محبت کے بارے میں بہت خوب لکھا دوسرے لفظوں میں محبت کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

    1. Yaseen Baig says:

      شکریہ رمشا حسین
      بہت خوبصورت تبصرہ کیا آپ نے۔

  2. Ghulam Mustafa says:

    Mohabbat khoobsorat ha,,,
    Hamari Azli zarorat ha..,,,,

    1. Yaseen Baig says:

      بہت شکریہ جی ایم
      محبت خوبصورت ہے۔۔۔۔

  3. Siddique Anjum says:

    محبت اور خوبصورتی کے جمالیاتی سنگم کا تسکین آفرین بیان قابلِ تعریف ہے. لیکن یہ موضوع ایسا وسیع اور اس قدر دقیق ہے کہ تشنہ کامی قاری اور لکھاری کا مقدر بن جاتی ہے. گزارش ہے کہ ایک مضمون اس آفاقی حقیقت کے ساتھ منسلک درد کے معجزات پر بھی گوش گزار کریں. اس درد کی ذات شناسی اور آگے چل کر کائنات شناسی میں رہنمائی پر اپنے عالمانہ تاثرات کا اظہار کریں. شکریہ

    1. Yaseen Baig says:

      شکریہ صدیق انجم
      آپ کا انداز گفتگو بہت شستہ ہے۔
      یقینا میں آنے والے دنوں میں کوشش کروں گا کہ محبت سے منسلک درد کے سلسلے پر کچھ لکھ سکوں۔

  4. Elària Ælish says:

    ہاں ۔۔ محبت جتنا خوبصورت جزبہ شاید ہی کوئ ہو چاہۓ محبت جس روپ میں بھی ہو۔۔۔۔ جب محبت ہمارری رگوں میں خون بن کر دوڑتی ہۓ تب سب کچھ خوبصورت لگنے لگتا ہۓ ۔۔ہر شۓ بھلی لگتی ہۓ ۔ زندگی کو زندگی مل جاتی ہۓ ۔تب لگتا ہۓ ہاں زندگی اب شروع ہوئ ہوئ ہۓ۔ دنیا کع دیکھنے کا انداز ہی بدل جاتا ہۓ ۔۔میں نے ایک جگی پڑھا تھا
    You need power only when you do something harmful otherwise love is enough to win everything ”
    ہاں یہ محبت تب خوبصورت ہوتی ہۓ جب پہلے اپکو اپنی زات کی خوبصورتی کا احساس ہو ۔۔جب آپ اپنی زات سے محبت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں تب آپ کسی دوسرے سے محبت کرنے اور اسکو محبت دینے کے قابل ہوتے ہیں۔۔۔ ہاں میں متفق ہوں آپکی بات سے ۔۔محبت ایک ترتیب ہۓ ۔۔ پورا پیکج ہۓ ۔کسی کو جانے بغیر کسی کو سمجھے بغیر محبت نیں ہو سکتی۔۔ہاں اگر ان چیزوں کے بغیر کسی سے وابستگی ہو بھی جاۓ تو وہ وقتی دل۔لگی ہوتی ہۓ محبت نہیں۔۔۔۔

  5. Elària Ælish says:

    محبت طاقت ہۓ ۔۔۔ محبت حسن ہے ۔۔ محبت ایمان ہے ۔۔۔ محبت ضرورت ہے۔۔۔اور ازلی ضرورت ہۓ ۔۔ ہر لمحہ ضرورت ہۓ۔۔

    1. Yaseen Baig says:

      شکریہ الیریا
      آپ کے جذبات اور خیالات کا میں بہت قدردان ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *